تبخیر معدہ

 امپروزول رائزیک کیپسول سے چھٹکارے کا بہترین آزمودہ نسخہ


دیسی اجوائن اور لیموں ۔۔۔۔۔۔۔۔کرشماتی ہربل پروڈکٹ


امراض معدہ۔۔۔۔گیس تبخیر۔۔۔۔پیٹ میں گولا بننا۔۔۔۔ڈکار کا نہ آنا۔۔۔۔۔گیس کا رک جانا۔۔۔۔امراض ناف۔۔۔۔خوراک کا نہ لگنا۔۔۔۔۔معدہ کی گرمی۔۔۔۔سوزش جگر


ڈاکٹر تنویر شاھد الیکٹروپیتھ


موجودہ ڈیجیٹل دور میں جہاں انسان کے ہر کام ایک کلک پر ہوجاتے ہیں وہیں خوراک کے معاملہ میں بے قاعدگیاں بھی عروج پر ہیں خاص طور پر فاسٹ فوڈ اور ہوٹلنگ میں ہر عمر کے افراد ایک ہی ورائٹی کے کڑاہی گوشت کے مصالحہ جات و چٹخارہ نے ہر چھوٹے بڑے کو امراض معدہ میں مبتلا کر دیا ہے جبکہ اسکے سدباب کیلیے ایلو پیتھک ادویات بھی مسلسل چل رہی ہوتی ہیں حتی کہ ہر فنکشن میں بھی ایمرجنسی سے بچنے کیلیے ساتھ موجود ہوتی ہیں

میرے کلینک پر ایک ایسا مریض آیا جس نے تقریبا سبھی ٹیسٹ کروا رکھے تھے اور معدہ کی تقریبا سبھی ادویات استعمال کرچکا تھا لیکن معدہ کی گیس کیوجہ سے گولا بننے کے بعد دل کی دھڑکن بے قابو ہوجاتی اور دماغ سن ہونے لگتا تھا اور مریض محسوس کرتا تھا کہ شاید آخری وقت آ چکا ھے اور مہینہ میں دو چار مرتبہ  ایمرجنسی میں جانا اسکا معمول بن چکا تھا


میں نے مریض کو تسلی دی اور ایک چٹکی لیموں اجوائن والی اسے چبانے کو کہا اور پیٹ پر الیکٹروہومیو ریڈ بجلی کا اوپر سے نیچے مساج کروایا گیس کے گولے کے مقام پر شدید درد بھی محسوس ہوا مگر یقین کیجیے گا پانچ سات منٹوں میں تمام کیفیات کا خاتمہ ہوگیا ۔۔۔۔


انتہائی مفید پھکی ہے جو کہ انتہائی ارزاں قیمت سو ڈیڑھ سو روپے میں بنائی جاسکتی ہے


اجزاء


نمبر 1۔ اجوائن پچاس روپے کی

نمبر 2۔ ایک ڈیڑھ پاؤ لیموں

نمبر3۔ کالا نمک حسب ضرورت


اجوائن کو صاف کرکے کسی گلاس نما برتن میں ڈال کر اتنے لیموں نچوڑ لیے جائیں کہ اجوائن ڈوب جائے ایک رات اسی طرح رکھنے کے بعد اسے موسم سرما کی دھوپ میں اگر گرمی ہو تو سائے میں خشک کرکے حسب ضرورت کالا نمک ہوا ھوا ڈال لیجیے اسکے بعد اجوائن کو پیس کر پھکی بنا لیں یا ایسے ہی ہر کھانے کے بعد ایک ڈیڑھ چٹکی استعمال کر لی جائے۔۔۔۔۔ہر مرض میں بیش قیمت دوا ہے ہر عمر کے فرد کیلیے بہترین ھے لو بی پی یا ھائی بلڈ پریشر میں بھی مفید ھے بس نمک کی مقدار کم رکھی جاسکتی ہے۔۔۔۔اسکے علاوہ دبلاپن اور موٹاپے میں بھی مفید ھے 


اب بہت سے دانشور آجائیں گے جو کہیں گے کہ اتنی گرم اجوائن کیوں بتا دی ہے یہ تو ایسے کردے گی ویسے کردے گی۔۔۔۔۔۔خدا کے بندوں فاسٹ فوڈ اور کڑاہی گوشت میں 36 قسم کے مصالحہ جات چٹ کیے جا رہے ہیں وہ بھی دھڑا دھڑ تب کسی کو کوئی مسلہ نہیں ہے جب کہ یہ بے ضرر چیز کو نجانے کیوں ہم نے اپنی زندگی سے نکال رکھا ہے کہ بہت گرم ھے


اکثر لوگوں کو ناف گرنے یا ٹلنے کا مسلہ رہتا ھے بار بار ناف سپیشلسٹ دیسی لوگوں کے پاس جانا پڑتا ہے جو اکثر معدہ کی خشکی بتاکر دیسی گھی وغیرہ کا مشورہ بھی دیتے ہیں جبکہ مسلہ پھر بھی جوں کا توں رہتا ھے انکے لیے بھی یہ انتہائی قیمتی نسخہ ہے


مرگی اور دماغی مریض اسے کبھی کبھار استعمال کرسکتے ہیں


مندرجہ بالا نسخہ سے ایلوپیتھک امپروزول و رائزیک کی ضرورت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا نہ ہی دل کی دھڑکن بے قابو ہوتی ہےنہ ہی آنتوں میں گیس کا اجتماع ہوتا ھے


Comments

Popular posts from this blog

تین پوائنٹس میں چھپی مریض کی ہسٹری اور ہومیوپیتھی