Hijama cupping karachi shahzad shafiq
سفوف ٹھنڈک جدید
معدہ جگر مثانے کی گرمی کا بہترین شافی علاج
اعصاب یعنی دماغ جسم کا وہ حصہ ہے جو پورے جسم کو کنٹرول کرتا ہے۔۔۔اگر یہ کسی وجہ سے کمزور یا مفلوج ہوجاے تو اسکا اثر پورے جسم پر پڑتا ہے۔۔۔مذکورہ سفوف بہترین اجزاء سے مرکب ہے۔۔دماغی کمزوری جسمانی کمزوری تھکاوٹ جسم کا ٹوٹنا قوت حافظہ کی کمی یکسوئی توجہ اور فوکس نا ہوپانا سردر اٹھتے بیٹھتے سرچکرانا جسم کی خشکی دبلا اور پتلا پن وزن کی کمی بلڈ پریشر کی زیادتی ان سب عوارض کے لیے بہترین علاج ہے۔۔۔معدہ کی جلن ہاتھ پاوں کا جلنا اور تپش جگر مثانے کی گرمی پیشاب کا نا آنا یا تنگی سے روکاوٹ سے آنا ہیشاب کا پیلا پن ذکاوت حس سرعت انزال تک لیے اچھا علاج ہے۔۔۔۔چند ہفتے کا مستقل استعمال اعصابی کمزوری کا خاتمہ کردیتا ہے۔۔موسم گرما کا بہترین تحفہ ہے۔۔۔
مغز بادام شیریں 125 گرام
مغز کدوشیریں 125 گرام
مـغز بادیان 70 گرام
خشخاش سفید 60 گرام
مغز کشنیز خشک 60 گرام
برھمی بوٹی خشک 80 گرام
الائچی خورد 25 گرام
کوزہ مصری 250 گرام
تمام ادویات کو اچھی طرح چھان کر صاف کرکے ہاون دستے میں اچھی طرح کوٹ کر سفوف بنالیں۔۔۔۔
صبح وشام خالی پیٹ یہ سفوف ایک ایک چمچ ہمراہ نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔۔ایک۔مہینے میں بہترین نتائج ملیں گے۔۔۔۔
خد گھر پر تیار کریں
پوسٹ اچھی لگے تو پیج کو لائیک کریں اور صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے لوگوں کو بھی بتائیں ۔
*❣ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ❣*
شہزاد شفیق حجامہ سینئر کراچی پاکستان 0312 2001310 0321 2773576
Comments
Post a Comment