فروزن شولڈر کا کامیاب کیس الحمداللہ رب دوجہاں نے فروزن شولڈر یعنی کندھے کی حرکت کے رک جانے میں متعدد بار کامیابیوں سے نوازا ہے ۔آج ایک آن لائن کیس آپ سب سے شئیر کر رہے ہیں ۔ سب سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ فروزن شولڈر کیا ہوتا ہے اس کی وجوہات اور علامات کیا ہیں اس میں کون سی ورزشیں معاون ثابت ہوتی ہیں اور پھر آتے ہیں اس کیس میں استعمال ہونے والی ادویہ کی طرف فروزن شولڈر ؟ منجمد کندھا یافروزن شولڈر ایک ایسی حالت ہوتی ہے جو آپ کے کندھے کے جوڑ کو متاثر کرتی ہے۔ اس میں عام طور کندھے میں درد اور سختی شامل ہوتی ہے جو بتدریج بڑھتی جاتی ہے، اور وقت کے ساتھ ساتھ بدتر ہوتی جاتی ہے اور پھر آخر کار حرکت ختم ہوجاتی ہے۔ اس میں ایک سال سے لے کر 3 سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ آپ کا کندھا تین ہڈیوں سے بنا ہوتا ہے جو مل کر جوڑ بناتی ہیں۔ یہ آپ کے اوپری بازو (ہومرس)، کندھے کی بلیڈ (سکاپولا)، اور کالربون (ہانسلی) ہوتی ہیں۔ آپ کے کندھے کے جوڑ کے ارد گرد ٹشو بھی ہوتے ہیں جو جوڑ کو ایک ساتھ رکھتے ہیں۔ اسے کندھے کے کیپسول کہتے ہیں۔ منجمد کندھے کی وجہ سے ، یہ کیپسول اتنا ...
Comments
Post a Comment