بے خوابی اور دماغی کمزوری کا ہربل علاج
بے خوابی ، جسمانی اور دماغی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے زبردست ڈرنک ۔
اگر آپ السر، سانس کی تکلیف ، بے خوابی یا دماغی کمزوری کا شکار ہیں اور ادویات سے تنگ آچکے ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ قدرتی طور پر تیار کئے گئے باداموں کے دودھ میں یہ طاقت موجود ہے کہ ان تمام بیماریوں سے نجات ملنے کے ساتھ دماغ کو بھی مضبوطی ملتی ہے ۔ یہ دودھ وٹامن سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول سے مکمل طور پر پاک ہے اور پیتے ہی جسم میں شامل ہوتا ہے ۔
یہ گائے کے دودھ کا بہترین متبادل ہے ، جس کی وجہ اس میں پروٹین کی موجودگی ہے ، جو کہ بادام والے دودھ میں 20 فیصد ہوتی ہے ۔ اس میں موجود فاسفورس کی وجہ سے دانت اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور اس میں گائے کے دودھ کی نسبت چار گُنا زیادہ کیلشیم ہوتا ہے ۔ 100 گرام بادام دودھ میں 370 ملی گرام کیلشیم ہوتا ہے اور پوٹاشیم ، زنک ، کاپر ، میگنیز اور وٹامن بی کی مقدار اس کے علاوہ ہے ۔ باداموں سے تیار کردہ زبردست نسخہ درج ذیل ہے ۔
جسمانی اوردماغی تندرستی کےلیے زبردست گھریلو نسخہ :۔
بادام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ : 10 عدد
دودھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ : 1 گلاس
کھجور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ : 1 عدد
شہد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ : 1 چائے کا چمچ
زعفران ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ : 1 چٹکی
چھوٹی الائچی پاوڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ : 1/4 چمچ
نمک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ : 1 چٹکی
ترکیب اور طریقہ استعمال.
* اچھی کوالٹی کے 10 بادام لے کر انہیں رات بھر بھگو دیں.
* صبح نرم ہونے پر انہیں چھیل لیں.
اب گرائینڈر میں بادام ، ایک گلاس دودھ ، کھجور اور ایک چمچ شہد ڈال کر ان تمام اجزاء کو گرائنڈ کر لیں ۔
* اب اس میں زعفران ، الائچی پاوڈر اور نمک بھی شامل کر لیں اس سے بادام کے دودھ کا ذائقہ انتہائی لذیذ ہوجائے گا.
* اگر آپ چاہے تو ایک ململ والے کپڑے یا چھاننی کے ذریعے اس مشروب کو چھان لیں ۔ چھنے ہوئے باداموں کو سنبھال کر رکھ لیں اور کھیر وغیرہ میں استعمال کر سکتے ہیں.
* اس مشروب کو روزانہ استعمال کریں ایک ہفتے کے استعمال سے ہی تمام مسائل میں فرق محسوس کریں گے
حکیم شہزاد شفیق
0312 2001310 0321 2773576
Comments
Post a Comment