اینل فیسٹولا اور حجامہ

 *اینل فیسٹولا کے پرانے مرض کا بذریعہ حجامہ علاج*


(یہ کارگزاری ہمیں واٹس ایپ گروپ میں شامل ایک صاحب نے بھیجی ہے۔ ان کی درخواست پر ان کا نام نہیں لکھا جا رہا۔)


 میں 2006 میں ایک سفر پر گیا۔ اس وقت میری عمر 19 سال تھی۔ کئی دن تک باہر کا کھانا گوشت، مرغی، تندور کی روٹی وغیرہ کھانے میں شامل رہے۔ جس سے مجھے *قبض* ہو گئی جو بڑھتے بڑھتے *خونی بواسیر* کی صورت اختیار کر گئی۔ *خونی بواسیر* کا سلسلہ کئی برس تک چلتا رہا جو کہ بڑھتے بڑھتے *اینل فیسٹولا* میں تبدیل ہو گیا۔ 

*اینل فیسٹولا* ایک قسم کا ناسور ہے۔ جس میں پاخانہ کی نالیوں میں جہاں سے ہمارا پاخانہ خارج ہوتا ہے۔۔۔ زخم بن جاتے ہیں۔۔۔ جن سے پیپ رِستا ہے۔۔۔ جو کہ انتہائی تکلیف دیتے ہیں۔۔۔ نہ انسان بیٹھ سکتا ہے اور نہ ہی لیٹ سکتا ہے۔۔۔ مقعد سے ہر وقت خون کا اخراج جاری رہتا ہے۔۔۔ میں ہر وقت تکلیف میں رہتا تھا۔۔۔ کچھ کھا پی بھی نہیں سکتا تھا کیوں کہ اگر کچھ کھاتا تھا تو پھر قضائے حاجت کی ضرورت پیش آتی ۔۔۔ اور جب قضائے حاجت کے لیے جاؤں تو ایک ناقابل برداشت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا۔ 

میں نے مختلف ڈاکٹرز سے اس مرض کا علاج کرایا لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا۔۔۔ پھر میں نے ڈاکٹرز کو کہا کہ آپریشن کر دیں۔۔۔ انہوں نے اس سے بھی انکار کر دیا۔ 

میں نے مختلف حکماء سے بھی رجوع کیا لیکن جب 8 سال بعد بواسیر کے مرض نے *اینل فیسٹولا* کی صورت اختیار کی تو حکیم صاحب نے بھی میرے علاج سے معذرت کر لی۔ میں 3 سال تک *اینل فیسٹولا* میں مبتلا رہا۔۔۔ اور میری بیماری کا کُل دورانیہ تقریباً 11 سال رہا۔

جب میں ڈاکٹرز اور حکماء سے مایوس ہو گیا ۔۔۔ تو میں نے 2017 میں *حجامہ* کے طریقہ علاج کو اپنایا۔ میں نے مستقل *ایک سال تک حجامہ کرایا*۔ ایک سال کے بعد میرے زخم اللہ کے حکم سے ختم ہو گئے اور اب میں الحمدللہ معمول کی صحت مند زندگی بسر کر رہا ہوں۔


(اگر آپ میں سے بھی کسی کے پاس حجامہ سے شفاء یاب ہونے کی کارگزاری ہو تو ہمیں ارسال کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان جس کا مفہوم ہے کہ 


*بہترین علاج جسے تم کرتے ہو، وہ حجامہ ہے* کو اپنائیں)

Shahzad shafiq hijama centre for ladies and gentlemen 0312 2001310 0321 2773576 

Comments

Popular posts from this blog

تین پوائنٹس میں چھپی مریض کی ہسٹری اور ہومیوپیتھی

تبخیر معدہ