برص سفید داغ
سفید داغ , برص Vitiligo Leucoderma
اس مرض میں جلد پر سفید داغ پڑ جاتے ہیں-اسے پھلبہری بھی کہتے ہیں ۔ عموماً آہستہ آہستہ شروع ہوتی ہے ۔ عورتوں مردوں میں تقریباً یکساں ہوتی ہے ۔ کبھی کبھی سارے جسم پر بھی پھیل جاتی ہے۔ لیکن عموماً عرصہ تک دو تین داغ ہی رہتے ہیں ۔ بعض اوقات خود بخود ٹھیک بھی ہو سکتی ہے- منہ اور بازوؤں پر زیادہ ہوتی ہے ۔ موروثی بھی پائی جا سکتی ہے- سفید داغوں والی جلد کے بال بھی سفید ہو جاتے ہیں-
علاج
💓 شہد کا چھتہ مرھم
شہد میں اللہ تعالیٰ نے شفاء رکھی ہے ۔ القرآن
ماجھو مکھی کے شہد کا وہ چھتہ لیں، جو ماجو مکھیوں نے خود خالی چھوڑ کر چلی گئیں۔ مکھیوں نے خود خالی کر دیا ہے ۔ مندرجہ ذیل طریقہ سے جلا کر کوئلہ خاکستر کر لیں۔
شہد کے چھتے کو گرم آہنی توے پر رکھ کر نیچے آگ جلائیں اور اس کے اوپر مٹی کا برتن پیالہ رکھ دیں تاکہ ہوا نہ نکلے اور اچھی طرح جل جائے۔ پھر جب سمجھیں کہ جل گیا ہے اوپر سے پیالہ ہٹا دیں، دھواں نکلے گا آگ بند کر دیں اور اس جلے ہوئے چھتے کو کھرل میں ڈال کر پیس کر باریک پاوڈر بنائیں ۔
اب اس میں دیسی گھی یا روغن زیتون خالص ڈال کر خوب مکس کریں تاکہ مرہم سی تیار ہو جائے یہ آپ کی نہایت سریع الاثر مرھم تیار ہے ۔
طریقہ استعمال
مقام ماؤف کو ڈیٹول کے پانی سے دھو کر صاف خالص سوتی کپڑے یا تولیے سے خشک کرکے مرہم لیپ لگائیں اور ہلکا ہلکا مساج کریں تاکہ مرہم جلد میں جذب ہو ۔
تین گھنٹے بعد نیم گرم پانی سے یا تازہ پانی سے دھو لیں۔
یہ عمل تقریباً ایک مہینہ جاری رکھیں یا مکمل آرام آنے تک جاری رکھیں۔
قن شاءاللہ تعالیٰ آپ خود بہتری آفاقہ محسوس کریں گے ۔
اللہ پاک کرم کرے گا فضل و کرم سے شفایابی نصیب ہو گی۔
شفاء من جانب اللہ تعالیٰ
تمام دوست احباب پڑھنے والے مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ شکریہ والسلام
♦️بابچی کا تیل داغوں پر ملیں اور ایک قطرہ روزآنہ چینی /پتاشہ پر ڈال کر کھانے کے بعد کھلائیں ۔
جلد پر ملنے کے لیے بابچی کا تیل ، 5% طاقت میں سرسوں کے تیل میں ملا لیں ۔ علاج عرصہ تک جاری رکھیں اس فائدہ ہو جاتا ہے ۔
تمام دوست احباب پڑھنے والے مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ شکریہ والسلام
Shahzad shafiq hijama
03317863313
Comments
Post a Comment