سر درد

 *سر درد* 

🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷


🔷*اسباب*

 سر درد عام مرض ہے ۔ قبض ، بخار کی مختلف اقسام نزلہ زکام، ناک کے کیٹروں فشارالدم اعلی و اسفل سے یہ شکایت ہو جاتی ہے ۔ زیادہ گرم زیادہ سرد ہوا کا لگ جانا بہت زیادہ گرم یا ٹھنڈی اشیاه کا استعمال۔ بدن میں خون بلغم سودا صفراء وغیرہ میں سے کسی ایک غلط کا غلبہ ہونا۔ نزلے کا جم جانا صدمہ یاسر کی چوٹ سے بھی یہ عارضہ لاحق ہو جاتا ہے جو افراد نشہ آور اشیاء زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ اکثر سر درد کا شکار ہوتے ہیں

عورتوں کو مخصوص ایام اور امراض مخصوصہ بھی سردرد میں مبتلا کر دیتے ہیں ۔ دماغ پر دباؤ، دماغ کے اندر خون کی کمی یا زیادتی خون میں کسی سبب سے فاسد یا زہریلے مواد شامل ہونے سے یہ تکلیف ہو جاتی ہے ۔ اگر بینائی کمزور ہوتو مطالعہ کرتے وقت بھی سر درد ہو جاتا ہے ۔ دماغی رسولی ،خون کی کمی ، نیند کی کمی یا زیادتی مسلسل دماغی محنت مختلف امراض کے باعث دماغی و جسمانی کمزوری مسلسل غور وفکر ، صدمہ، دماغی چوٹ ، دانت کا شدید درد سر یا کنپٹی پر پھوڑا نکلنا اور اعضائے

ہضم کی خرابی وغیرہ اس کے اسباب ہیں ۔


🔷*علاج* : ۔ 

سردرد اگر نا قابل برداشت ہو تو پہلے اس کو رفع کرنا چاہیے ۔

🔷 *نسخہ نمبر1* 

پھٹکڑی سرخ بر یاں ،دانہ الائچی خورد ہموزن دونوں کو علیحدہ علیحد ہ کوٹ کر سفوف بنائیں ۔1 گرام تازہ پانی کے ساتھ دیں ۔

🔷*نسخہ نمبر۲*

اسطوخودوس سفوف بنالیں ایک گرام صبح وشام پانی کے ساتھ استعمال کرائیں۔

🔷*نسخہ نمبر ۳*

 پوست ریٹھا ، گیرو ہموزن سفوف بنالیں مقدارخوراک 1/2 گرام ہمراہ آب تازہ صبح و شام ۔ اگر قبض ہو تو اس کو رفع کریں۔ پیٹ میں گیس ہو تو اس کا علاج کریں۔

🔷*نسخہ نمبر4*

🔷*اطریفلِ اسطوخودوس*

دماغ کو فضلات سے صاف کرنے کے لیے اس سے بہتر کوئی دوا نہیں۔ سر کے درد کو زائل کرتا ہے، اس کو ہمیشہ زیرِ استعمال رکھنا بالوں کو سیاہ رکھتا ہے۔ یہ بلغمی اور سوداوی بیماریوں میں خصوصیت سے مفید ہے۔

🔷نسخہ:۔

پوست ہلیلہ، آملہ مقشر، برگِ سنامکی، تربد سفید، بسفائج، اسطوخودوس، مصطگی، افتیمون، کشمش، مویز منقٰی ہر ایک 25 گرام۔ سب دواؤں کو کوٹ چھان کر روغنِ بادام شیریں 120 ملی لیٹر میں خوب مل کر شہد خالص 180 گرام کے قوام میں مِلا کر رکھ لیں۔

🔷خوراک:۔

7 گرام سے 12 گرام تک عرقِ گاؤزبان یا عرقِ بادیان ایک کپ یا پانی کے ساتھ صبح کو نہار مُنہ اور رات کو سوتے وقت استعمال کریں۔

🔷سر درد کو افاقہ نہ ہو تو کسی معالج سے فورا رجوع کرنا چاہیے ۔امرت دھارا ایک قطرہ ، قند سفید ایک گرام میں ملا کر مریض کو کھلائیں تو اکثر فوری درد دور ہو جاتا ہے۔ درد کے مقام پر امرت دھارا یا بام لگا نا بھی مفیدہے۔

حجامہ سینئر شہزاد شفیق

0321 2773576 0312 2001310 

Comments

Popular posts from this blog

تین پوائنٹس میں چھپی مریض کی ہسٹری اور ہومیوپیتھی

تبخیر معدہ