لیکس خواتین کی پہچان

 لیکسس خواتین کی پہچان . صرف ہومیوپیتھس کے لئے

سلیم اشعر ہومیوپیتھ۔ 

لیکسس مریضہ.... اگر ڈاکٹر کلینک پر فری بیٹها ہو تو اندر داخل ہوتے ہیں کہتی ہے کہ ڈاکٹر صاحب جلدی کریں وقت کم ہے . لیکن اگر اور مریض بیٹهے ہوں تو خواتین پورشن میں جا کر بیٹھ جائے گی  اور وہاں پہلے سے بیٹهی خواتین سے باتیں کرنا سٹارٹ کر دے گی. 

جونہی ڈاکر خواتین پورشن میں داخل ہوتا ہے سب سے پہلے بولے گی اور اپنی تکالیف بتانا شروع کر دے گی. .... اس کی زبان .ہاتھ اور دماغ بے لگام ہوتے ہیں . جتنی زیادہ زبان چلائے گی اتنا زیادہ ہاتھ بهی حرکت کرے گا اس کا بایاں ہاتھ زیادہ حرکت کرتا ہے خاص کر انگلیوں کی حرکات پر نظر رکهیں . چهوٹی انگلی کے ساتھ والی انگلی میں انگوٹهی پہنے ہوتی ہے اسے سونے کی انگوٹهی اور سونے کی بالیاں بہت پسند ہیں . 

ڈاکٹر کو سوال کرنے کا موقع کم دیتی ہے بس بولتی چلی جاتی ہے مجهے یہ ہوا پهر یہ ہوا پهر یہ ہوا . کهلے گلے کی قمیض پہنتی ہے اور ڈهیلے کپڑے . 

زبان باہر نکالے تو نوک باریک ہوتی ہے. 

باتیں کرتے ہوئے ہاتهوں سے مختلف سٹائل بهی بناتی ہے جیسے مٹهی بند کرنا انگلیاں گهمانا انگوٹهی والی انگلی کو بار بار سامنے کرنا . اپنی جگہ سے حرکت نہیں کرے گی مگر ہاتھ مسلسل حرکت میں رہیں گے. 

اگر آپ کو لیکسس کا شبہ ہو تو کنفرم کرنے کے لئیے  نبض پر ہاتھ رکهیں بنض پکڑتے ہی خاموش ہو جائے گی یہی ایک طریقہ ہے لیکسس کو خاموش کرنے کا مگر زیادہ دیر کامیاب نہیں رہتا کیونکہ جونہی ڈاکٹر نبض چهوڑے گا یہ پهر بولنا شروع کر دے گی  .....

اسے لائیٹ کلر کے کپڑے پسند ہیں کلینک.میں بیٹهی بار بار گلے سے ڈوپٹے کو ٹهیک کرتی رہے گی یعنی ڈهیلا کرتی رہے گی. اور اگر ماہواری آنے میں 2 دن باقی ہیں تو ڈوپٹہ گلے سے سینے پر آجائے گا کیونکہ ان دنوں اس کو گلا بند ہونے کا احساس ہوتا ہے جو ماہواری شروع ہونے پر ختم ہو جاتا ہے. 

اسے لیک کین کی طرح خیال اور خواب میں سانپ نظر آتے ہیں . 

لیکسس کی  یہ باتیں یاد رکهیں. اگر یہ آپکو یاد رہا تو انشاءاللہ سوال کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی یہ کنفرم علامات ہیں . 

باقی رہیں جسمانی علامات تو وہ میٹیریا میں لکهی ہوئی ہیں  وہاں آپ کو یہ باتیں نہیں ملے گی۔

Self Medication is dangrous....

تحریر سلیم اشعر ہومیو پیتھ

23 جنوری 2021

#menopause 

#female disease

#ocd

#cp child

Shahzad shafiq hijama 

0321 2773576 

Comments

Popular posts from this blog

تین پوائنٹس میں چھپی مریض کی ہسٹری اور ہومیوپیتھی

تبخیر معدہ