پرسنل ڈاکٹر
نقار خانے میں ایک مرتبہ پھر طوطی کی آواز ۔ ۔ ۔
ایلو پیتھک کلینک
مریض : ڈاکٹر صاحب کل سے موشن اور الٹیاں آ رہی ہیں بہت کمزوری ہو رہی ہے گریوینیٹ اور اموڈیم دے دیجیے ساتھ ایک طاقت کے لیے ڈرپ لگا دیجیئے
ڈاکٹر: جی بہتر جیسا آپ کہیں ۔ ۔ ۔
ہومیوپیتھی کلینک
مریض: ڈاکٹر صاحب کل سے جسم پر بڑی الرجی اور چھوٹے دانے بن رہے ہیں ایک سلفر تھرٹی دے دیجئے اور بچہ دانتوں پر آ گیا ہے ایک بائیو ٹوینٹی ون بھی دے دیجیے
ڈاکٹر: جی بہتر جیسا آپ کہیں ۔ ۔ ۔
حجامہ سینٹر
مریض: حکیم صاحب مجھے ہیپاٹائٹس سی ہے ساتھ معدہ خراب ہے سر میں درد رہتا ہے نیند میں بے چینی رہتی ہے محلہ کے امام صاحب نے حساب لگا کر بتایا ہے جادو بھی ہے انہوں نے کہا آپ دو سنت والے ایک جگر والا اور ایک سر پر چار پوائنٹس لگوا لیں
معالج: جی بہتر جیسا آپ کہیں ۔ ۔ ۔
جی بہتر جیسا آپ کہیں ۔ ۔ ۔
سے
اپنے مریض کی خود مکمل تشخیص کے بعد منفرد علاج تک کے سفر کو کیا کہتے ہیں
Hijama cupping karachi
#alhijama
#hijamatreatment
#cuppingtherapist
Shahzad shafiq hijama centre
03317863313
Comments
Post a Comment