سنگل ریمڈی

 


ایک عورت کے کئی مسائل کا سنگل ریمڈی سے کیسے ٹریمنٹ ممکن ھوا 


دوستو یہ 30 سال کی شادی شدہ عورت کا کیس ھے جس کا Husband الحمدللہ مجھ سے اپنے کافی مسائل( امراض) کا کامیاب ٹریمنٹ کروا چکا تھا اور 

الحمدللہ اب اسے ھومیوپیتھی اور مجھ پہ کافی اعتماد تھا 


اب کی بار اس نے مجھ سے اپنی wife کے کچھ مسائل بیان کیے جنکی وجہ سے اسکی گھریلو لائف بہت بد مزگی کا شکار تھی اس نے بتایا کہ میری شادی کو تقریباً 7 سال ھو چکے ھیں اور اس عرصہ میں میرے دو صحت مند بچے بھی پیدا ھو چکے ھیں اور سب نارمل زندگی چل رھی تھی لیکن جب سے میرا دوسرا بیٹا پیدا ھوا ھے میری بیوی بہت سے مسائل کا شکار ھو چکی ھے اور اس کا رویہ بھی پہلے سے بہت بدل چکا ھے اس کا پیٹ پہلے سے بہت بڑھ چکا ھے حیض بھی تاخیر سے آتے ھیں سست بہت رہنے لگ گئی ھے ہر وقت لیٹنے کو دل چاہتا ھے بناؤ سنگھار کرنا کہیں آنے جانے میں بھی کوئی دلچسپی نہیں لیتی مزاج بہت چڑچڑا ھو چکا ھے مجھ پر اور بچوں پر شدید غصہ کرتی ھے بلکہ مجھے تو اب نفرت بھرے انداز میں دیکھتی ھے گھر میں میری والدہ سے بھی اکثر جھگڑتی رہتی ھے اور سب سے بڑھ کر مسئلہ یہ ھے کہ مجھے پاس نہیں آنے دیتی مطلب اس میں سیکس سے دلچسپی بالکل ختم ھو چکی ھے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ھوں

 جب یہ سب کچھ بتا رھا تھا تو میرے ذہںن میں میڈیسن کی پکچر بن چکی تھی اور میں نے اسے تسلی دی کہ انشاء اللہ یہ سب مسائل بہت جلد ٹھیک ھو جائیں گے آپ پریشان نہ ھوں 


الحمدللہ اس طرح کے عورتوں کے کئی کیسزز میں کامیابی حاصل کر چکا ھوں اور اس مریضہ کی تمام Symptoms بہت واضح تھیں اس لیے مجھے زیادہ دشواری نہیں ھوئی اب صرف مریضہ کا تھرمل پوچھا تو اس نے بتایا کہ سردی بہت محسوس کرتی ھے حتیٰ کہ اتنی گرمی میں میں AC بند کر دیتی ھے اور کبھی کبھار پنکھا بھی لگانا پسند نہیں کرتی 


اب میڈیسن بالکل واضح تھی اور مریضہ کی میڈیسن Sepia بنتی تھی 


 لہذا Sepia cm کی چار خوراکیں ہر گھنٹے بعد ایک خوراک دی گئی دو ھفتوں بعد اس مریضہ کی تمام علامات میں واضح بہتری تھی اس لیے اسی میڈیسن کو مزید کام کرنے کا موقع دیا گیا مزید دو ھفتوں بعد مریضہ ہر لحاظ سے پہلے سے کافی بہتر تھی

 لہذا تین ماہ کے عرصہ میں یہ ہر لحاظ سے پہلے کی طرح ایک مکمل اور نارمل عورت بن چکی تھی اور 


تین دن پہلے اس کا شوہر دوبارہ میرے پاس آیا اور اس نے ھی سب کچھ خود بتایا کہ ڈاکٹر صاحب آپ کے علاج کے بعد میری گھریلو زندگی بالکل نارمل ھو چکی ھے میری wife اب پہلے کی طرح ذہںنی جسمانی طور پر صحت مند ھو چکی ھے


 اس عورت کا مزاج بھی نارمل ھو گیا اپنی فیملی کے ساتھ رویہ اب نارمل ھے حیض بھی مقررہ وقت پر ھوتے ھیں اور بڑھا ھوا پیٹ بھی اب نارمل ھو چکا ھے علاج کے دوران ریگولر واک ایکسرسائز اور متوازن نارمل غذا کی بھی ھدایت کی گئی تھی  جس پر مریضہ نے مکمل عمل کیا اور اب دوبارہ یہ ہر لحاظ سے ایک صحت مند عورت بن چکی ھے 

Shahzad shafiq hijama 

03317863313 


Comments

Popular posts from this blog

تین پوائنٹس میں چھپی مریض کی ہسٹری اور ہومیوپیتھی

تبخیر معدہ