حجامہ مکتوب
<مکتوب خادم>
*مفید مشورہ*
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ تعالی کے ”انعامات“ میں سے ایک انعام ”حجامہ“ بھی ہے..حضرت آقا محمد مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کے ”احسانات“ میں سے ایک احسان ”حجامہ“ بھی ہے..اللہ تعالی کے مکرم ”ملائکہ“ یعنی محترم فرشتوں کے اس امت پر ”فیوضات“ میں سے ایک فیض ”حجامہ“ بھی ہے..الحمدللہ ہر دو ماہ بعد حجامہ کا معمول ہے..مگر اس بار مجبوراً تأخیر ہوگئی..الحمدللہ..ثم الحمدللہ چار ماہ کے وقفہ کے بعد..”الحجامہ“ کی ”سنت شریفہ“ پر عمل کی توفیق ملی تو..جسم کے ساتھ ساتھ روح، قلب اور دماغ تک کو فائدہ پہنچا..دیکھیں حجامہ کی ترغیب دے کر..ہمارے آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم پر کتنا بڑا احسان فرمایا ہے..
صلی اللہ علیہ وسلم..صلی اللہ علیہ وسلم..صلی اللہ علیہ وسلم..
الحمدللہ ”الحجامہ“ کی تاریخیں چل رہی ہیں..خوب فیض حاصل کریں..ان تاریخوں میں خون جوش مارتا ہے..اور زہریلے اور فاسد مواد کا نکلنا آسان ہو جاتا ہے..آیۃ الکرسی پڑھکر..نیک اور صالح با شرع افراد با ہردہ طبیبہ سے ”حجامہ“ کروائیں..اور پھر اس کی برکت سے حاصل ہونے والی توانائی، چستی اور صحت کے ساتھ..”مساجد اللہ“ کی تعمیر اور آبادی پر لگ جائیں..
والسلام
خادم....لااله الااللہ محمد رسول اللہ
Shahzad shafiq hijama
03317863313
0321 2773576
0312 2001310
Comments
Post a Comment