ایچ پائلوری

 اگر اپ کے معده میں سوزش یا بدبضمی ہے یا معده میں درد یا گیس کیوجہ سے سوزش یا معده کا سخت پن اور بار بار قے آنا۔ یا جسم میں تہکاوٹ, وزن میں کمی یا سینے میں جلن ھو تو معدہ کا ٹیسٹ ایچ پائلوری H-Pylori کروائیں۔

ایچ پائلوری 


ایچ پائلوری کے مسائلِ !!!!!!


ایچ پائلوری H Pylori 

ہیلیکو بیکٹر پائیلوری 

آج کل سب سے زیادہ پایا جانے والا مرض۔   

ہیلی کوبیکٹر پائلوری (H. pylori) ایک قسم کا بیکٹیریا ہے۔ یہ جراثیم جسم میں داخل ہو کر نظام انہضام میں رہتے ہیں۔ بہت سالوں کے بعد ، وہ معدے کی استر یا چھوٹی آنت کے اوپری حصے میں السر کے نام سے ، زخموں کا سبب بن سکتے ہیں۔ 

ایچ پائلوری H. pylori کے ساتھ انفیکشن عام ہے۔ 

دنیا کی تقریبا دوتہائی آبادی کے جسم میں موجود ہے۔ زیادہ تر لوگوں کے لیۓ، اس سے السر یا کوئی دوسری علامت ظاہر نہیں ہوتی۔


مریض معدے کے مسائل کے ساتھ آتےھیں جن میں ایچ پائلوری کے مریض بہت زیادہ ھیں جسکی وجہ سے معدے کی تیزابیت کم ھو جاتی ھے نظام ھاضمہ سست ھوجاتا ھے پیٹ پھول جاتا ھے گیس کی شکائت ھو جاتی ھے معدہ بھر جانےکی وجہ سے ایسڈ ریفلکس کی وجہ سے خوراک کی نالی میں بھی جلن کی شکائت ھو جاتی ھے اور منہ کا زائقہ بھی خراب رھتا ھے ان ھی شکایات کی وجہ سے مریض کھانا کم کر دیتا ھے جسکی وجہ سے اسکا وزن بھی کم ھونا شروع ھو جاتا ھے۔ 


ہیلیکو بیکٹر پائیلوری یا H.Pylori جراثیم کیا هے?

ایچ پائیوری همارے ڈائجیسٹو سسٹیم خصوصاً معده اور ایسوفیگس کی لائینگ Lining یا مخاطی جهلی Mucus Memrane میں پایا جانے والا بیکٹیریا هے جو :

مناسب موقع ملنے پر معدے کی جهلی یا دیوار میں پینیٹریٹ کرکے وهاں سوزش ،زخم یا سوراخ کر دیتا هے۔

یه بیکٹیریا ڈبل میمبرین والا سیلولر جاندار هے جو همارے پاخانے ،بلڈ سٹریم اور خصوصاً معدے کی جهلی میں بهی ڈیٹیکٹ هو سکتا هے۔

ایچ پائیلوری کی علامات 

معدہ کی سوزش۔ بدہضمی، ڈکار 

پیٹ پھولنا معدہ میں گیس، بھوک نہ لگنا

السر ، معدے میں درد۔ معدے میں لگاتار چهبتا هوا درد

سینے میں جلن۔

متلی قے الٹی۔

کھایا پیا هضم نه هونا۔

ایسڈ ریفلیکس۔

سانس لینے میں دشواری۔

بغیر کسی واضح وجہ کے وزن کم ہونا۔ 

بلا وجہ بہت تھکاوٹ محسوس کرنا۔

جلد کا رنگ پھیکا

السر کی وجہ سے پاخانہ میں خون ہونا ، گہرا سرخ ، یا سیاہ رنگ ہونا۔ پاخانہ سیاہ، 

بخار 

حتی که ایچ پائیلوری معدے کے السر یا کینسر کی وجه بهی بن سکتا هے۔ اور مریض کو خون کی الٹی بهی آ سکتی هے۔

لیبارٹری ٹیسٹ 

سیرم ایچ پائلوری ٹیسٹ Serum H.Pylori Test

سٹول ٹیسٹ Stool Test

گیسٹروسکوپی.. Gastroscopy

رپورٹس کروانے کے بعد اپنے معالج کے مشورے سے دوا کا استعمال کریں.

Comments

Popular posts from this blog

تین پوائنٹس میں چھپی مریض کی ہسٹری اور ہومیوپیتھی

تبخیر معدہ