روحانی عملیات اور ایجازت

 💦وظائف میں اجازت کی ضرورت کیوں ہوتی ہے؟ 💦معلومات عامہ کے لئے ایک مختصر نوٹ ۔۔۔۔💦

کسی سورت آیت اسم الہٰی یا عزیمت کی تکرار مقرر تعداد م  وقت میں کرنے کے لئے اجازت کی ضرورت کیوں ضروری ہے میں بذریعہ مثال سادہ الفاظ میں دو پہلو لکھ کر آسان لفظوں میں سمجھانے کی کوشش کرونگا تاکہ ہر ایک پڑھنے والے کو آسانی سے ذہن نشین ہوجائے ۔💦💦روحانی عملیات اور وظائف💦


وظائف پڑھنے کے دو بنیادی اصول بیان عرض ہیں ....


1.....نمبر ایک ۔۔۔حصول ثواب💦


2.. ۔نمبر دو ۔۔۔۔رجوع روحانیت یعنی حصول مقاصد 💦


1.... نمبر ایک جب ہم حصول ثواب کی نیت سے کسی بھی سورت آیت یا اسم الہٰی کا لاتعداد ورد کرتے ہیں کسی بھی وقت تو اس حصول ثواب کی نیت پر ہمیں کسی سے بھی اجازت لینے ضرورت نہیں ہوتی ہے اور نہ کوئی اس ورد کے ہم پر کچھ منفی اثرات ہوتے ہیں یعنی ہم پر کسی بھی قسم کی کوئی رجعت وغیرہ نہیں ہوگی کیونکہ ہماری نیت حصول ثواب ہے ناکہ حصول روحانیت یا حصول مقاصد ہے،💦روحانی عملیات اور وظائف💦

یہاں ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ تمام اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے مثال کے طور پر آپ ہزار رکعت نفل پڑھ لیں لیکن آپکو دو رکعت فرض نماز کا ثواب نہیں ملے گا غور طلب بات یہ ہے کہ جب ہم نفل یا فرض پڑھتے ہیں تو جب ہماری نیت فرض نماز کی ہوگی وقت فرض نماز کا ہوگا جب ہمیں فرض نماز کا ثواب ملے گا بیشک وہی قرآنی سورتیں تلاوت کریں جو نفل میں کی تھی لیکن نیت اور وقت فرض نماز کا نہیں ہوگا تو ہمیں کبھی بھی فرض نماز کا ثواب نہیں ملے گا ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے ہر عمل میں نیت کا دخل واضح ہے، 💦💦روحانی عملیات اور وظائف💦

2.....نمبر دو۔۔۔ رجوع روحانیت یعنی حصول مقاصد


اس کے لئے ایک عملیات کا قانون مرتب ہے اجازت کا مطلب ہے اذن دینا اگر کسی مستند عامل نے آپکو اجازت دی گویا کہ اسکی روحانی طاقت آپکی طبیعت میں منتقل ہوئی جب آپ اس عمل کا ورد وغیرہ کرینگے تو آپکو کوئی مسئلہ یا پریشانی درپیش نہیں ہوگی بلکہ کامیابی ملے گی اسکے علاوہ بہت سارے روحانی فوائد حاصل ہونگے، 💦💦روحانی عملیات اور وظائف💦

بہت سارے وظائف اسلامی تعلیمات حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام سے منسوب ہیں جو احادیث سے ثابت ہیں بعض کی تعداد بھی لکھی ہوئی ہے وہ وظائف حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام کے اذن سے مرتب ہیں جوکہ ہر مسلمان پڑھ سکتا ہے اس میں کسی منفی اثرات یا رجعت کا کوئی خطرہ نہیں لیکن عین شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے پڑھیں، 💦💦روحانی عملیات اور وظائف💦


عملیات کے قوانین میں اجازت کا ہونا سر فہرست ہے اور ان قوانین کی اجازت کے بعد بھی مکمل پاسداری کرتے ہوئے بجا لانے ہیں مثال کے طور پر اگر کوئی شخص دنیاوی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسکے لئے بھی سزا کا قانون موجود ہے جو خلاف ورزی کرنے والے کو سزا دی جاتی ہے،💦روحانی عملیات اور وظائف💦


اسی طرح اگر کوئی شخص عملیات کے قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے بغیر اجازت کسی کتاب سے نیٹ گوگل سے یا کسی کی سنی سنائی بات کا وظیفہ شروع کریگا تو وہ بھی طرح طرح کے مسائل سے دو چار ہوگا بجائے فائدے کے اپنا نقصان اپنے ہاتھ سے خود کریگا بغیر اجازت رجوع روحانیت حصول مقاصد کے لئے جو بھی بازاری کتب نیٹ گوگل نیٹ سے وظیفہ اٹھاکر تسبیح لیکر شروع کریگا اسکو عملیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر جو سزادی جاتی ہے اس سزا کا نام ہے" رجعت" رجعت کی لفظی معنی ہے پلٹنا لوٹنا رجعت ایک ایسی چیز ہے جب کسی کو ایک بار لگ جائے تو آسانی سے ختم نہیں ہوتی ہے جب تک کسی مستند عامل سے علاج نہ کرایا جائے یا کسی ولی کامل کی نگاہ کرم سے بھی ختم ہوجاتی ہے ،💦💦روحانی عملیات اور وظائف💦


جو لوگ گوگل اور کتابی وظائف پڑھ چکے ہیں میرے ذاتی سروے اور ریسرچ کے مطابق 95% رجعت میں مبتلا ہیں اور آج تک بھی وہ ادھر سے ادھر سے پکڑ کے وظیفہ پڑھنا شروع کردیتے ہیں جوکہ انکی پریشانی میں مزید اضافہ کررہا ہے سب دوایاں جب اسٹور پر ملتی ہیں تو ہمیں ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت کیا ہے؟ آج کل انسان شاٹ راستے کی تلاش میں خود سے ڈاکٹر یا عامل بننے کی جو کوشش کرتے ہیں وہ حد سے زیادہ اپنا نا تلافی نقصان کررہے ہیں امید کرتا ہوں کہ میری تحریر پڑھ کر آپکو کچھ فائدہ ضرور ہوگا دعا ہے کہ رب العزت ہم سب کو ہدایت دے شریعت اوراسلامی تعلیمات پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے

Shahzad shafiq hijama 

03317863313 

0321 2773576 0312 2001310 ۔۔

Comments

Popular posts from this blog

تبخیر معدہ