تین پوائنٹس میں چھپی مریض کی ہسٹری اور ہومیوپیتھی
مریض کی ہسٹری 3 پوائینٹس میں چھپی ہوتی ہے۔ ہم نے ان پوائینٹس کو کرید کر وجہ نکالنی ہوتی ہے ۔ اگر یہ پوائینٹس ہم سمجھ لیں تو مریض پر زیادہ وقت نہیں لگے گا اور یہ ہمیں سمجھنا ہوگا کیونکہ مستقبل میں ہمارے پاس مریضوں کا رش ہونے والا ہے اگر آج تیاری نہ کی تو آنے والے وقت کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔ اگر ہماری استعداد قبولیت 10 مریض کی ہے تو ہم 15 مریض چیک نہیں کر سکتے اگر ہم اس کو 100 مریض پر لے جاتے ہیں تو پھر 150 مریض بھی چیک کر لیں گے۔ بہت کم مریض ہوتے ہیں جن کیساتھ واقعی 20 سے 30 منٹ گزارنا ہوتے ہیں۔ ان میں آپکو بانجھ پن، نفسیاتی مسائل کے کیس ملیں گے۔ جن 3 پوائینٹس کا میں ذکر کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہیں۔ 1۔ مریض کا انداز بیاں 2۔ مریض کے منہ سے نکلنے والے پہلے 4 فقرے۔ 3۔ مریض کی فزیکل حالت"پوسچر" جو لوگ روزانہ سینکڑوں مریض چیک کرتے ہیں وہ ان پوائنٹس یا آپ کہہ لیں کہ 3 پہلو پر عبور حاصل رکھتے ہیں۔ اسکی مثال آپ کو نظر آجائے گی کہ ماضی میں کئی ہومیوپیتھس کے پاس سینکڑوں کی لائنیں لگی ہوتی تھی اور وہ مریض سے 1 سوال کرکے دوا تجویز کرتے تھے۔۔۔ اور آج ب...
Comments
Post a Comment